وہیل چیئر استعمال کرنے والی پہلی خاتون خلائی سفر کے لیے تیار


Michaela "Michi" Benthaus in a blue flight suit sitting inside a Blue Origin New Shepard space capsule mockup.
 Michaela  Benthaus prepares for a suborbital journey inside the Blue Origin New Shepard crew capsule(Photo courtesy -  Michaela  Benthaus) 

 

امریکی خلائی کمپنی بلیو اوریجن اپنے خلائی سفر میں تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون کو شامل کیا ہے جو وہیل چیئر استعمال کرتی ہے۔

۳۳ سالہ جرمن خلائی انجینئر ‘مائیکیلا بینٹ ہاوس‘ ۲۰۱۸ میں ایک بائیک حادثے کے بعد وہیل چیئر استعمال کرتی ہیں۔

اگر مشن کامیاب ہوتا تو وہ کارمین لائن (خلائی حدود کی بین الاقوامی حد، جو زمین سے تقریباً 100 کلومیٹر اوپر ہے) پار کرنے والی پہلی 

وہیل چیئر استعمال کرنے والی انسان بن جائیں گی۔  

یورپی خلائی ایجنسی میں کام کرنے والی بینٹ ہاؤس نے حادثے کے بعد بھی اپنے خواب کو نہیں چھوڑا

یہ مشن نہ صرف خلائی سیاحت کو مزید قابل رسائی بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہوگا بلکہ معذور افراد کے لیے نئی امید بھی جگا رہا ہے۔ 

بینٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ وہ یہ سفر معذور افراد کی نمائندگی کے لیے کر رہی ہیں تاکہ خلائی سفر سب کے لیے ممکن ہو۔

 بلو اورجن، جو ایمیزون کے بانی جیف بیزوس کی ملکیت ہے، نے اب تک 86 افراد کو خلائی حدود پار کروایا ہے۔ کمپنی کا نیو شیپرڈ راکٹ 

مکمل طور پر دوبارہ استعمال کے قابل ہے، جو خلائی سفر کو سستا اور محفوظ بناتا ہے۔ اب سب کی نظریں نئی لانچ پر ہیں، جہاں تاریخ 

ایک بار پھر رقم ہونے کی امید ہے۔

Michaela "Michi" Benthaus sitting in a wheelchair in front of a Blue Origin New Shepard space capsule mockup.
Michaela "Michi" Benthaus stands—and sits—at the forefront
 of inclusive space exploration, pictured here at the Blue Origin. 
Photo Courtesy: Michaela Benthaus


ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی