جما ئمہ گولڈ سمتھ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے اپیل کر دی

Jemima Goldsmith Imran Khan's ex wife


  برطانوی صحافی اور عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ  گولڈ سمتھ نے آج 16 مارچ 2026 کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس  

 پر پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے براہ راست اپیل کی ہے کہ ان کے بیٹوں سلیمان اور قاسم خان کو فوری طور پر ویزا جاری کیا جائے تاکہ وہ اپنے والد عمران خان سے مل سکیں۔

جمیمہ گولڈ سمتھ نے اپنے پوسٹ میں بتایا کہ ان کے بیٹوں نے جنوری میں ویزا کے لیے درخواست دی تھی، جبکہ پاکستانی قونصل خانہ آن لائن ویزا پروسیسنگ کو عام طور پر صرف 7 سے 10 کام کے دن لگنے کا دعویٰ کرتا ہے۔ مگر اب 60 دن گزر چکے ہیں اور ابھی تک ویزا منظور نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو 2022 میں قاتلانہ حملے کے بعد سے اپنے بیٹوں سے ملاقات نہیں ہوئی۔ نہ تو فون پر بات کرنے کی اجازت ہے اور نہ ہی خط و کتابت کی۔ مختلف اطلاعات کے مطابق عمران خان کی صحت مسلسل گر رہی ہے۔یہ اپیل اس عوامی وعدے کے باوجود کی گئی ہے جو وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراعظم کے ترجمان مشرف زیدی نے بین الاقوامی میڈیا کو دیا تھا کہ عمران خان کے بیٹے محفوظ طریقے سے پاکستان آ کر اپنے والد سے مل سکتے ہیں۔


Web Desk

ہر نیوز انٹرنیٹ کی دُنیا میں ہر خبر کو اردوپڑھنے اور بولنے والوں کے لیے بروقت فراہم کرتا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی