لندن/اسلام آباد (ہر نیوز) — پاکستان کے سابق کپتان اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈسمتھ نے دوبارہ شادی کر لی ہے۔ 52 سالہ جمائمہ نے گزشتہ ہفتے کے آخر میں آئرش-آسٹریلوی ملٹی ملینئر فنانسیئر کیمیرون او ریلی سے نکاح کیا۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق جمائمہ اور 62 سالہ کیمیرون ایک سال سے زیادہ عرصے سے تعلقات میں تھے اور مئی 2026 میں ان کی منگنی کی خبر سامنے آئی تھی۔ دونوں فلم اور دستاویزی پروگراموں پر کام کے دوران ایک دوسرے سے ملے تھے۔ کیمیرون او ریلی مرحوم میڈیا میگنیٹ اور رگبی کھلاڑی سر انتھونی او ریلی کے بیٹے ہیں۔
جیمیما کے بھائی بن گولڈسمتھ نے شادی کی تصدیق کی جبکہ ان کی اہلیہ نے نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ “کیا خوشی کا دن تھا!”۔
جمائمہ گولڈسمتھ اور عمران خان کی شادی 1995 میں ہوئی تھی جو 2004-05 میں ختم ہو گئی۔ دونوں کے دو بیٹے قاسم اور سلیمان ہیں۔ جمائمہ ایک ایوارڈ یافتہ فلم پروڈیوسر ہیں اور اپنی سابقہ شادی کے بعد ہائی پروفائل تعلقات میں رہ چکی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق عمران خان 2023 سے پاکستان میں جیل میں ہیں اور ان کی صحت خراب بتائی جاتی ہے۔ جمائمہ اور ان کے بیٹے عمران خان کی رہائی کے لیے مہم چلا رہے ہیں۔
یہ خبر جمائمہ گولڈسمتھ کے خاندانی حلقوں اور برطانوی میڈیا ذرائع پر مبنی ہے۔