وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے خصوصی ریلیف اسکیم کا اعلان کر دیا ہے۔اس اسکیم کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ اور چنگچی استعمال کرنے والوں کو ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر کی رعایت ملے گی جبکہ 800 سی سی تک کی چھوٹی گاڑیوں کے مالکان کو ماہانہ 30 لیٹر تک پیٹرول پر اسی شرح سے ریلیف فراہم کیا جائے گا۔وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر پڑنے والے بوجھ کا حکومت کو پورا احساس ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ موٹر سائیکل، رکشہ، چنگچی اور چھوٹی گاڑیوں کے صارفین پر پڑنے والے بوجھ کو کم کرنے کے لیے یہ خصوصی اسکیم شروع کی جا رہی ہے۔اسکیم کا نفاذ:
اسلام آباد میں 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی رات سے
پورے پاکستان بشمول آزاد جموں اور کشمیر اور گلت بلتستان میں ۱۶ ستمبر رات سے
رجسٹریشن کا عمل آج سے شروع کر دیا گیا ہے۔ اہل شہری اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے 9771 پر ایس ایم ایس بھیج کر رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ طریقہ کار کے مطابق پہلے “REG” لکھ کر گاڑی کا رجسٹریشن نمبر، صوبہ کوڈ اور دیگر مطلوبہ تفصیلات بھیجنی ہوں گی۔ بعد میں فیول ٹوکن حاصل کرنے کے لیے “TOK” بھیجا جائے گا جسے پیٹرول پمپ پر دکھا کر رعایتی نرخ پر پیٹرول حاصل کیا جا سکے گا۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے صوبائی محکموں، نادرا اور ٹیلی کام کمپنیوں کے تعاون سے ڈیجیٹل نظام تیار کیا ہے تاکہ مستحق شہریوں تک شفاف طریقے سے ریلیف پہنچایا جا سکے۔مزید تفصیلات کے لیے سرکاری ویب سائٹ www.pmfuelrelief.pk پر رجوع کیا جا سکتا ہے۔
