اپنا قومی شناختی کارڈ گھر بیٹھے حاصل کریں۔

 


جدید دور میں رجسٹریشن کی بڑھتی ہوئی ضروریات اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے ساتھ، نادرا کی پاک آئیڈینٹی  ایپ کی بدولت آپ دنیا کے کسی بھی کونے سے چند کلکس میں پاکستانی شناختی دستاویزات حاصل کر سکتے ہیں۔

پاک آئیڈینٹی ایپ اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک پاکستانیوں کو آن لائن درخواست کے ذریعے سہولیات فراہم کرتی ہے۔ آپ پاک آئیڈینٹی کی موبائل ایپ (اینڈرائیڈ اور آئی او ایس) کے ذریعے درخواست جمع کر سکتے ہیں، اور اپنی شناختی دستاویزات دنیا کے کسی بھی مقام پر اپنے گھر کی دہلیز پر وصول کر سکتے ہیں۔ اس کے ذریعے بیرون ملک  پاکستانی، نیا  نائیکوپ (NICOP)، پاکستان اوریجن کارڈ(POC)،   اور پاکستان  میں موجود شہری اپنا سمارٹ  نیشنل آئی ڈی کارڈ(SNIC) تجدید ، ترمیم یا گمشدگی  کی صورت میں نیا بنا  سکتے ہیں اس کے علاوہ فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ(FRC) ، چائڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ (CRC) اور کارڈ کی منسوخی  (CC) کروا سکتے ہیں ِ،

 پاک آئیڈینٹی موبائل ایپ حاصل کرنے کے لیے درج ذیل کیو آر کوڈ کو اسکین کریں۔ 


                  مرحلہ 1: ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے بعد رجسٹریشن کروائیں۔

اس کے لیے ضروری ہے کہ اپ کے پاس وہ سم کارڈہو جس کا نمبرآپ کے نام رجسٹرد ہو اور ای میل ایڈریس درکار ہو گا۔ سسٹم آپ  کے موبائیل فون پر ایس ایم ایس کے ذریعے اور ای میل کے ذریعے کوڈ بھیجے گا۔ دونوں کوڈ مطلوبہ جگہ پر لگا کے اپنا فون نمبر اور ای میل ایڈریس ویریفائی کر لینا ہے ۔ اس کے بعد اپ کی بایئومیٹرک ویریفکیشن ہو گئی۔ اسی ایپلیکشن کے ذریعے آپ کی انگلیوں اور سلفیی کیمرہ کے ذریعے آپ کے چہرے کی ویرفیکیشن ہو گی۔ بائیومیڑک ویریفکیشن کے بعد آپ رجسٹرد ہو جائیں گے۔ اب آپ اس رجسڑد آئی ڈی کے ذریعے نادرا کی طرف سے دی گئی سہولیات اپنے لیے اور آپ کی فیملی ٹری (ایف ار سی ) میں موجود خاندان کے دیگر افراد جیسے والدین ، بہن ، بھائی ، بیوی/ خاوند اور اپنے بچوں کے سمارٹ کارڈ، نائیکوپ ، پاکستان اویجن کارڈ،  فیملی رجسٹریشن سرٹیفکیٹ، چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی درخواست بھی جمع  کروا سکتے ہیں۔


مرحلہ 2: اپنی مطلوبہ درخواست کو سلیکٹ کریں۔، قومی شناختی کارڈ برائے سمندر پار پاکستانی، پاکستان اوریجن کارڈ،

   

 فیملی رجسٹریشن

 سرٹیفکیٹ ، چائلڈ رجسٹریشن سرٹیفکیٹ یا ائی کارڈ منسوخی کی درخواست۔

(نوٹ نئے یا پہلی بار ایس این ائی  سی بنانے کی سہولیت پاک آئی ڈی ایپ پر دستیاب نہیں ہے، پہلی بار ایس این ائی سی (سمارٹ نیشنل آئی ڈی کارڈ بنانے کے لیے آپ کو قریبی نادرا سنٹر جانا پڑے گا۔ پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے آپ پرانے / ایکسپائرکارڈ کی تجدید کر سکتے ہیں ۔  کوئی ترمیم کر سکتے ہیں۔ کارڈ گم ہونے کی صورت میں نئے کارڈ کی درخواست ڈال سکتےہیں۔ )

مرحلہ 3: تمام مطلوبہ معلومات ایپ کے اندر درج کریں۔

مرحلہ 4: اپنی  درخواست کی نوعیت کے لحاظ سے فیس ادا کریں۔ یہ فیس کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے کر سکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ ایزی پیسہ اور جاز کیش کے ذریعے بھی فیس ادا کرسکتے ہیں۔

مرحلہ5: دوبارہ سے آپ کی   انگلیوں اور چہرے کی  بائیومیڑک ویرفیکشن ہوگی۔  ویریفیکشن ہونے کے بعد آپ کی درخواست جمع ہو جائے گی ۔ ایک خاص نمبر آپ کو دیا جائے گا۔ جس کے ذریعے آپ اپنی درخواست کا سٹیٹس جان سکیں گے۔   مقررہ وقت کے اندر ہی کارڈ آپ کی طرف سے دیے گئے ایڈیس پر وصول ہو جائے گا۔  

(نوٹ)اوپر فراہم کردہ معلومات نادرا پاک آئی ایپ سے حاصل کی گئی ہیں۔ چونکہ نادرا وقتاً فوقتاً اپنی ایپ کو اپ ڈیٹ کرتا ہے، اس لیے ممکن ہے کہ معلومات میں تبدیلی ہو جائے۔ لہٰذا یہاں دی گئی تفصیلات حتمی نہ سمجھی جائیں—تازہ ترین اور درست معلومات کے لیے نادرا کی آفیشل ویب سائٹ یا ایپ سے رجوع کریں۔


1 تبصرے

جدید تر اس سے پرانی