بشپ سیموائیل عزرایاہ کا اعزاز: منہاج یونیورسٹی کی طرف سےلائف اچیومنٹ ایوارڈ

 

 منہاج یونیورسٹی کے ڈپٹی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، منہاج القران انٹرنیشل سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے بشپ عزرایاہ کو شیلڈ پیش کی۔ 

منہاج یونیورسٹی لاہور نے 8ویں بین الاقوامی  مذاہب کانفرنس کے دوران پاکستانی مسیحی رہنما بشپ سیموائیل رابرٹ عزرایاہ کو مذہبی اقلیتوں 

  کی فلاح و  بہبود     اور بین المذاہب   ہم آہنگی کے لیے کی جانے والی خدمات کے اعتراف میں لائف اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز ہے ۔

بشپ سیموائیل رابرٹ عزرایاہ چرچ آف پاکستان کی رائیونڈ ڈایوسس کے 30 سال تک بشپ رہے ہیں ۔ اس دوران انہوں نے تعلیم کے شعبہ 

 میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ انہوں نے ڈایوسس آف رائیونڈ ایجو کیشن سسٹم کی بنیاد رکھی اور اس کے زیرانتطام سینٹ پیٹرز سکول 

اور ڈایوسس کے پسماندہ علاقوں میں درجن کے قریب سکول کھولے۔ لوسی ہیری سن ہائی سکول اورسینٹ میری سکول رائیونڈ کو حکومت کی 

تحویل سے واپس رائیونڈ  ڈایوسس میں شامل کیا۔  ذہنی اور جسمانی معذور بچوں کی بحالی، تعلیم و تربیت کے لیے ادارے قائم کیے۔ خواتین کی 

سماجی اور معاشی ترقی کے لیے ہنر سازی کے مراکز قائم کیے ۔

دہائوں پر محیط ان کی بین المذاہب ہم آہنگی کی خدمات گراں قدر ہیں۔  انہوں نے امن، برداشت، سماجی انصاف اور انسانی حقوق کے لیے کئی 

قومی و بین الاقوامی فورمز پر آواز بلند کی ۔ بشپ سیموائیل عزرایاہ آج کل کرسچین سٹڈی سنٹر راولپنڈی کے ڈائریکٹر ہیں۔ یہ ادارہ ایک بین 

المذاہب مکالمے، تحقیق، اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے والا ادارہ ہے،

 منہاج یونیورسٹی کے ڈپٹی چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، منہاج القران انٹرنیشل سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی 

الدین قادری، اورمنہاج یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ساجد محمود شہزاد نے بشپ عزرایاہ کو شیلڈ پیش کی۔

       منہاج یونیورسٹی میں اس وقت 15000 سے زیادہ طلبہ و طالبات زیر تعلیم ہیں        

منہاج یونیورسٹی  لاہور کی چند مایہ ناز یونیورسٹیوں میں سے ایک  ہے۔    

مزید پڑھیں

بشپ آزاد مارشل کو ان کے خدمات کے اعتراف میں سرکاری ایوارڈ

صدر آصف علی زرداری کا اقلیتوں کی خدمات کو خراج تحسین

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی