پاکستان میں عالمگیر دعائیہ ہفتہ برائے مسیحی اتحاد 2026 کا آغاز

  مختلف مسیحی فرقوں کے مذہبی پیشوا دعائیہ ہفتہ برائے مسیحی اتحاد کی دعائیہ تقریب میں کیک کاٹ رہیے ہیں

 دعائیہ ہفتہ برائے مسیحی اتحاد کا کیا ہے؟

مسیحی اتحاد کا دعائیہ ہفتہ ہر سال 18 تا 25 جنوری دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ اس تحریک کا باقاعدہ آغاز ورلڈ کونسل آف چرچز اور وٹیکن کے مشترکہ تعاون سے 1968 شروع ہوا۔  اس ہفتے کا مقصد مختلف مسیحی فرقوں—اینگلیکن، رومن کیتھولک، پروٹسٹنٹ، آرتھوڈوکس اور دیگر—کو ایک دوسرے کے قریب لانا، باہمی محبت اور مکالمے کو فروغ دینا اور مشترکہ ایمان کے تحت اتحاد کے لیے دعا کرنا ہے۔

اس ہفتے کی بنیاد یہ یقین ہے کہ اگرچہ مسیحی کلیسیائیں تاریخی، انتظامی اور روایتی اختلافات رکھتی ہیں، مگر مسیح میں سب ایک ہیں۔ اسی لیے مشترکہ عبادات، بائبلی مطالعہ، وعظ، اور اجتماعی دعاؤں کے ذریعے یہ پیغام دیا جاتا ہے کہ اختلاف کے باوجود اتحاد ممکن ہے۔

 لاہور کے تاریخی سیکرڈ ہارٹ کیتھیڈرل میں عالمگیر دعائیہ ہفتہ برائے مسیحی اتحاد 2026 کے  تحت پہلے دن کی دعائیہ عبادت کا انعقاد ہوا۔ اس  اجتماع میں رومن کیتھولک چرچ کے علاوہ ، چرچ آف پاکستان ، پرسبیٹیرین چرچ آف پاکستان ، اور سالوشن آرمی پاکستان کے مذہبی رہنماوٗں نے شریک ہو کر مسیحی کلیسائی اتحاد کا مظاہرہ کیا۔

  اس تقریب میں چرچ آف پاکستان کی نمائیدگی آرچ بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل ، پادری اعمانوئیل کھوکھر، پادری ارشاد جان اور پرسبیٹرین چرچ آف پاکستان سے  ڈاکڑ مجید ایبل اور پادری امجد نیامت کے علاوہ سالوشن آرمی پاکستان کےنمائیدہ نے بھی شرکت فرمائی۔   

  کیتھولک چرچ کی طرف سے  آرچ ڈایوسس آف لاہور کے وکر جنرل فادرآصف سردار نےاس دعائیہ تقریب میں لیڈ کیا۔  

پاکستان میں یہ ہفتہ خصوصی اہمیت رکھتا ہے، کیونکہ یہاں مسیحی برادری اقلیتی حیثیت میں رہتے ہوئے اتحاد، امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کی عملی مثال پیش کرتی ہے۔




Web Desk

ہر نیوز انٹرنیٹ کی دُنیا میں ہر خبر کو اردوپڑھنے اور بولنے والوں کے لیے بروقت فراہم کرتا ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی